حیدرآباد: پلاسٹک کے گودام میں آگ، بڑے پیمانہ پر مالی نقصان

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ بالاپور کی بسم اللہ کالونی میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

پلاسٹک اوردیگر اشیا ہونے کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی گئی جس سے مقامی افرادخوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فوری طورپر فائربریگیڈ کے عملہ کو اس بات کی اطلاع دی۔

بعد ازاں فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابوپایا۔

اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرورہواہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *