شیخ حسینہ کو حوالے کرنے کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق

نئی دہلی: ہندوستان کو بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو حوالے کرنے ڈھاکہ سے درخواست موصول ہوئی ہے۔ وزارت خارجہ نے آج یہ بات بتائی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ واری میٹنگ میں بتایا کہ ہم اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ شیخ حسینہ کو حوالے کرنے ہمیں بنگلہ دیش سے درخواست موصول ہوئی ہے۔

اس کے آگے میں مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے جس کی سربراہی نوبل انعام یافتہ محمد یونس کررہے ہیں، کی جانب سے ہندوستانی وزارت خارجہ کو شیخ حسینہ کو حوالے کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سفارتی نوٹ بھیجا گیا تھا۔ 77 سالہ شیخ حسینہ 5 اگست کو معزول کئے جانے کے بعد سے ہندوستان میں مقیم ہیں۔ طلبا کی زیر قیادت ایک بڑے احتجاج کے نتیجہ میں ان کا 16 سالہ دور اقتدار ختم ہوا تھا۔

حسینہ کو فی الحال بے شمار کورٹ کیسس کا سامنا ہے جو اُن کے دورِ حکومت میں ہلاکتوں سے متعلق ہیں۔ جیسوال نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش میں گرفتار کئے جانے والوں پر منصفانہ مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ بنگلہ دیش میں جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اُن پر منصفانہ مقدمہ چلایا جائے گا اور ہماری یہی اپیل ہے۔ واضح رہے کہ چٹاگانگ کی ایک عدالت نے حال ہی میں اِسکان کے پجاری چنموے کرشنا داس کو ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *