آر ایس ایس کی لاٹھی چلانے کی تربیت لڑائی کیلئے نہیں :موہن بھاگوت (ویڈیو)

اندور (پی ٹی آئی) راشٹریہ سوئم سیوک (آرایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا کہ یہ تنظیم اپنے کیڈرس کو لڑنے یا عوامی نمائش کے لئے لاٹھی چلانے کی تربیت نہیں دیتی بلکہ اُن میں بہادری اور مستعدی پیدا کرنے کے لئے لاٹھی چلانے کی تربیت دی جاتی ہے۔

آرایس ایس سربراہ نے کہا کہ لاٹھی رکھنے والے شخص میں ویر وریتھی (احساس بہادری) پیدا ہوجاتا ہے اور وہ ڈرتا نہیں۔ لاٹھی چلانے کی تربیت بحران کے موقع پر مستقل مزاجی سکھاتی ہے اور کسی بھی شخص کو اپنے راستہ پر پورے یقین، تحمل اور غیر متزلزل طاقت کے ساتھ چلنے کی تحریک دیتی ہے۔

موہن بھاگوت اندور شہر میں ”سور شتک مالوا“ پروگرام میں خطاب کررہے تھے جہاں آرایس ایس کے 870 والینٹرس نے گروپ پرفارمنس میں روایتی موسیقی کے ساز بجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی موسیقی سننے سے کوئی بھی شخص دنیا سے بے رغبت ہوجاتا ہے اور اس میں اچھے کام کرنے کا رجحان پیدا ہوتا ہے اور مسرت کا احساس ہوتا ہے۔ ہندوستانی موسیقی اور روایتی موسیقی ہم آہنگی، ڈسپلن اور بقائے باہم سکھاتی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *