واشنگٹن: امریکی اخبار نے نیو آرلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے شخص کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور ہجوم پر گاڑی چڑھا کر 15 افراد کو ہلاک کرنے والا شمس الدین جبار امریکہ کے عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا اوراس کی پرورش بھی بطور عیسائی ہوئی۔
شمس الدین کے بھائی کا کہنا ہے کہ شمس الدین نے افغانستان میں ایک سال تعیناتی کے دوران اسلام قبول کیا تھا، بھائی کا اقدام بنیاد پرستی کا نتیجہ ہے جو اسلام کی نمائندگی نہیں کرتا۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھی انتہا پسند قرار دے دیا۔
ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی اوپن بارڈر پالیسی کی وجہ سے امریکہ میں شدت پسندی اور دیگر پْرتشدد جرائم ناقابلِ یقین حد تک بڑھ گئے ہیں۔