حیدرآباد: ریشیکا کیمیکل کمپنی کے گودام میں جو جیڈی میٹلہ کے صنعتی علاقہ دولاپلی میں واقع ہے آج زبردست آگ بھڑک اٹھی تاہم اموات کی اطلاع نہیں ہے۔
دستیاب اطلاعات کے بموجب آگ پلاسٹک ڈرمس تک پھیل گئی جو کیمیکلس سے بھرے ہوئے تھے۔
کمپنی کے ورکرس نے شعلے دیکھے اور پولیس کے علاوہ فائردپارٹمنٹ کو چوکس کیا۔
پڑوس علاقہ میں کثیف دھواں پھیلنے سے کچھ دیر کیلئے علاقہ میں خوف و دہشت کی فضاء دیکھی گئی۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ چار فائر انجنوں نے دوگھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ املاک کو ہوئے نقصانات کا اندازہ کرنا باقی ہے۔