حیدرآباد (پریس نوٹ) سیکریٹری شرفیہ قرأت اکیڈیمی قاری محمد ظہیر الدین کے بموجب اکیڈیمی کے مرکز “منشاوی ہال” موقوعہ قدیم ملک پیٹ میں ایک مشاورتی اجلاس ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی (ڈایریکٹر شرفیہ قرات اکیڈیمی) کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس میں طے پایا کہ یہ مسابقے یکم اور دو فروری بروز ہفتہ و اتوار آفیسرس میس (ملک پیٹ) منعقد ہونگے
جس میں دو گروپ جونیٔر اور سینئر ہونگے اور انکے دو زمرے ہونگے (طلباء و مرد حضرات – طالبات و خواتین) طلباء وطالبات کے جونیر گروپ میں سات تا پندرہ سال کے قاری و قاریات حصہ لے سکیں گی جبکہ سینیٔر گروپ کے مرد و خواتین میں سولہ تا پینتیس سال کے قاری و قاریات حصہ لے سکیں گی طلباء طالبات وخواتین اپنا مشقیہ رکوع تلاوت کر سکیں گی جبکہ مرد حضرات کو منتخبہ رکوع تلاوت کرنا ہوگا ہر زمرے میں انعام اول آنے والوں کو دس ہزار دوم کو سات ہزار اور سوم آنے والوں کو پانچ ہزار روپے نقد اور خوبصورت سند اور میڈل د ئئے جائیں گے مزید تفصیلات کے لۓ ان نمبرات پر ربط کریں 9393072196،9849024785 اجلاس کا
آغاز حافظ الھند قاری محمد شعیب شرف الدین کی قرأت سے ہوا اجلاس کی کارروائی قاری محمد ظہیر الدین نے چلائ اور ڈایریکٹر شرفیہ قرأت اکیڈیمی قاری محمد نصیرالدین منشاوی کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا اس موقع پر سلور میڈلسٹ (باڈی بلڈنگ) قاری میر محتشم علی خان بھی موجود تھے