اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ سے فائر کیے گئے دو راکٹوں کو روک دیا

یروشلم: اسرائیل کی فضائیہ نے شمالی غزہ سے داغے گئے دو راکٹوں کو ناکام بنادیا ہے اورکہا ہے کہ راکٹ حملے نے غزہ کی پٹی کے آس پاس کی کمیونٹیز میں فضائی حملے کے سائرن متحرک کردیے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ غزہ سے لانچ کئے گئے ایک اور راکٹ کے جنوبی اسرائیل کے ایک کھلے علاقے میں گرنے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔

اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس کے مطابق ان واقعات میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ان دو راکٹ حملوں نے ثابت کر دیا کہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کی جانب فائر کیے جانے والے راکٹ حملوں کا یہ مسلسل تیسرا دن ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *