منفرد رسالہ “افسانہ نما” کا سالنامہ کی کیرالا کے شہر ملپ پورم میں رسم اجراء

ریاض ۔ کے این واصف

اپنی نوعیت کا منفرد دوماہی رسالہ “افسانہ نما” کے سالنامہ کی رسم اجراء کیرالہ کے شہر ملپ پورم میں وہاں کے MLA پی عبید اللہ کے ہاتھوں انجام پائی۔ رسالہ افسانہ نما منفرد اس لئے ہے کہ یہ صرف افسانچوں پر مشتمل رسالہ ہے

 

اور برصغیر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا رسالہ بھی۔ نیز ایک چونکانے والی بات یہ رہی کہ اس کے سالنامہ کی رسم اجراء تقریب کیرالہ میں منعقد ہوئی۔ اس رسالہ کے ایڈیٹر محمود شاہد صاحب یوں تو ادبی حلقوں اپنے کچھ فیصلوں سے کبھی اپنی تخلیقات میں جدت سے چونکانے والے کام تو اکثر کرتے ہی رہتے ہیں جس سے ان کے سارے جاننے والے واقف ہیں۔ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس ضخیم سالنامہ میں شامل تخلیقات صرف خواتین تخلیق کاروں ہی کی شائع کی گئیں ہیں۔

 

اس دور میں جب لوگ ہر چیز انٹر نٹ پر دیکھنے یا پڑھنے کے عادی ہوگئے ہیں افسانہ نما کے انتظامیہ نے اس کو کتابی شکل میں شائع کرنے کی ہمت کی اور اس کی نشر و اشاعت کافی محنت بھی کررہے ہیں۔ اس رسالہ کی قیمت فی شمارہ 60 روپئے اور زر سالانہ 360 روپئے ہے۔ سالانہ خریدار ہندوستان کے کسی بھی شہر مین رسالہ بذریعہ پوسٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

 

افسانہ نما کے مدیر اعلی ڈاکٹر شہاب افسر خاں، مدیر محمود شاہد، نائب مدیر ڈاکٹر محی الدین احمد و سعید نظر، مینیجنگ ایڈیٹر انور ہادی جنید کے علاوہ معاونین اور مجلس مشاورت میں ادب کی معروف شخصیات شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *