مرکزی حکومت نے وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کو ’سنگین آفت‘ قرار دیا، پرینکا گاندھی کا خیرمقدم

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے وائناڈ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کو ’سنگین آفت‘ قرار دے دیا ہے۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور وائناڈ سے لوک سبھا کی رکن پرینکا گاندھی واڈرا نے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کیرالہ حکومت کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ مرکزی کابینہ کمیٹی کے جائزے کی بنیاد پر لینڈ سلائیڈنگ کو اس زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم، حکومت نے بحالی کے لئے خصوصی مالی امداد کے پیکیج پر کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *