تعزیتی قرار داد کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس ملتوی

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں جو آج منعقد ہوا تھا سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی پیش کردہ تعزیتی قرار داد کی منظوری کے بعد اسپیکر گڈم پرساد کمار نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔

قبل ازیں تعزیتی قرار داد پر حکمراں کانگریس، اپوزیشن بی آر ایس، بی جے پی، سی پی آئی اور مجلسی قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے قرار داد کی تائید کی۔

بعد ازاں ایوان میں دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا، ریاستی وزرأ اتم کمارریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، دامودر راج نرسمہا، سیتااکا، پونم پربھاکر، ڈی سریدھر بابو و دیگر نے قراردادوں کی تائید کی اور سابق وزیراعظم کو ملک و قوم کی ترقی کے لئے ان کی خدمات کو خراج ادا کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *