اجمیر کیلئے غلاف مبارک روانہ (فوٹو)

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) بی آر ایس کے کارگزار صدر وسابق وزیر کے تارک راماراؤ نے درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر تلنگانہ بھون سے اجمیرشریف کیلئے غلاف مبارک روانہ کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی، سابق صدر نشین حج کمیٹی محمد سلیم، سابق صدرنشین وقف بورڈ محمد مسیح الدین خان، سابق صدرنشین سٹ ون میر عنایت علی باقری، بی آر ایس کے سینئرقائدین محمد اعظم علی خرم، عبدالمقیت چندا، محمد شریف الدین،

رحیم اللہ خان نیازی، وحید احمد ایڈوکیٹ، عبداللہ سہیل، خواجہ بدرالدین، سید منیرالدین، ستار گلشن، محمد جلال الدین، عبدالطیف شرفن کے علاوہ منور خان، محمد عارف الدین، عبدالباسط کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اس موقع پر کہاکہ سال 2001 سے صدر بی آر ایس کے چندرشیکھرراؤ درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اجمیر شریف کے عرس کے موقع پرہرسال غلاف مبارک روانہ کرتے آرہے ہیں۔ آج کارگزار صدر کے تارک راماراؤ نے تلنگانہ بھون سے غلاف مبارک روانہ کیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *