[]
مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نبنزیا نے تکفیری دہشت گرد تنظیم کو شام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریر الشام ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو شام کے لئے اس وقت سب سے بڑی مشکل ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سلامتی کونسل ہر قیمت پر شام کی سالمیت اور سویلین کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اراکین کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی۔ ماسکو شام کی صورتحال کی نگرانی کررہا ہے اور وہاں کے حالات کے مطابق پالیسی بنائے گا۔