حیدرآباد: دین اسلام میں علم حاصل کرنے پر زور دیا گیا اللہ تبارک و تعالیٰ قرآن پاک میں آپ صلّی اللہ علیہ وسلم پر جو پہلی وحی نازل کی گئی وہ سورہ اقراء ہے۔ ان خیالات کااظہار مہمان خصوصی حکومتی مشیر برائے درج فہرست و اقلیتی طبقات الحاج محمد علی شبیر نےاج سید یعقوب علی ایجوکیشنل سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے چلائے جانے والے ادارجات کریسنٹ گروپ آف اسکولس کے زیر اہتمام منعقدہ نالج پارک انٹرنیشنل اسکول میں منعقدہ اسپارک 2025 سائینس فئیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جسکی صدارت سید ایوب علی چئیرمین نالج پارک انٹرنیشنل اسکول کی مہمان اعزازی کی حیثیت سے چئیرمین ریاستی اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان نے شرکت کی پروگرام کا آغاز بلال احمد کی تلاوت قرآن سے ہوا محمد علی شبیر نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چار فیصد تحفظات کے باعث اقلیتی طلباء و طالبات کو میڈیسن اور انجنئیرنگ و دیگر پیشہ ورانہ کورسز کی تعلیم حاصل کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہورہے ہیں اور بے شمار اقلیتی طلباء وطالبات نے اس مستفید حاصل کیا انہوں نے کہا کہ طلباء کی بنسبت طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں اپنی سبقت کو برقرار رکھا
محمد علی شبیر نے کہا کہ ریاست میں مجموعی طور پر (65) میڈیکل کالجوں میں جاریہ سال( 8965) طلباء و طالبات نے داخلہ حاصل کیا جس میں( 1226) اقلیتی طبقات کو داخلہ حاصل ہوا جن میں( 741) لڑکیاں اور (486) لڑکے شامل ہیں محمد علی شبیر نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی بنیاد پر ہی قوموں کی ترقی کا راز مضمر ہے انہوں نے منتظمین سید ایوب علی ، سید مجیب علی ، سید نجیب علی ، کی سرپرستی میں چلائے جانے والے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی زبردست ستائش کی۔
اور کہا کہ وہ ان اداروں کی مزید ترقی کے لئے ہر ممکنہ تعاون کرنے کا اظہار کیا محمد علی شبیر نے جاریہ سال نالج پارک انٹرنیشنل اسکول و کریسنٹ ہائی اسکول نظام آباد سے تعلیم حاصل کرنے والی (8) طالبات اور ( 3) طلباء کو ریاست کے مختلف میڈیکل کالجوں میں نشستیں حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتظامیہ ، اساتذہ بالخصوص ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی محمد علی شبیر معاشرے میں شب گزاری وفضول کاموں میں وقت گزارنے پر اپنے افسوس کا اظہار کیا اوران معمولات کو ترک کرنے اور تبدیلی لانے کی ضرورت پر دیا انہوں طلباء وطالبات کو مشورہ دیا کہ مستقبل کو درخشاں بنانے پر تعلیم پر مکمل توجہ مرکوز کریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں محمد علی شبیر نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کو روبہ عمل لارہی ہے محمد علی شبیر نے (11) طلباء وطالبات کی شال پوشی اور انہیں یادگار ممنٹوز سے نوازا اور اپنی جانب سے ان طلباء وطالبات کو نقد رقم بطور ہدیہ پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی سید ایوب علی نے اپنے خطاب میں سوسائٹی کی جانب سے چلائے جانے والے تعلیمی اداروں کی کارکردگی و تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم فراہمی اہم نصب العین ہے ماہرین تعلیم کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے جنکی رہنمائی میں ان کی اخلاقی تربیت کے ساتھ عصری علوم سے آراستہ کیا جارہا ہے سید مجیب علی ڈائریکٹر گروپ اف کریسنٹ اسکولس نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ سائینس فیئر اسپارک 2025 میں طلباء وطالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف النوع اختراعی اقسام کے پراجیکٹس تیار کئے ہیں جن میں سائنس ، ریاضی ، ماحولیات ، آئرٹفیشل ذہانت و دیگر شامل ہیں اس سائنس فیئر میں ایک ہزار سے زائد طلباء وطالبات حصہ لیا ہے اس موقع پر مہمانوں کو تہنت پیش کی گئی اس پروگرام میں کیشو وینو نوڈا چئیرمن ، بھکتا و تسلم دلی ایگزیکٹو چئیرمن باپوجی واچنالیہ نظام آباد ، ایم اے فہیم ڈپٹی مئیر ، ایم اے قدوس ، ہارون خان کارپوریٹرس، انچارج کارپوریٹر مردھلہ ارون کمار
سابقہ کارپوریٹرس مصباح الدین ،مجاہد خان ، اشفاق احمد خان پاپا، این رتنا کر سینئر قائد کانگریس ، سمیر احمد زونل صدر قومی تنظیم نظام آباد ، معین یونس صدر یوتھ کانگریس ، عبود بن حمدان صدر بلاک گانگریس ، ٹی سمن صدر ضلع ٹی این جی اوز ،مولانا کریم الدین کمال ، ایم اے قیوم این آر آئی ، محمد ضیاء الدین ، ڈاکٹر رشید علی ، کے علاوہ طلباء وطالبات اولیاء طلبہ، سرپرستوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی سید نجیب علی ایڈوکیٹ سینئر قائد کانگریس نے تمام مہمانوں و معززین کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں محمد علی شبیر نے اسپارک 2025 کا افتتاح انجام دیا عوام کی ایک کثیر تعداد نے اسپارک 2025 کا مشاہدہ کیا