دسمبر ماہ میں بھی مہنگائی نے عوام کو کیا پریشان، ویج اور نان ویج دونوں تھالیوں کی قیمتوں میں اضافہ

کریسل لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں تیزی کے سبب گھر میں بنی ویج تھالی کی قیمت دسمبر میں سالانہ بنیاد پر 6 فیصد بڑھ کر 31.60 روپے ہو گئی، جو ایک سال قبل 29.70 روپے تھی۔

<div class="paragraphs"><p>ویج تھالی، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ویج تھالی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ویج تھالی، تصویر آئی اے این ایس

user

دسمبر ماہ میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں نے ویج اور نان ویج دونوں ہی تھالیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ یہ قیمتیں سالانہ بنیاد پر بالترتیب 6 اور 12 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ جہاں دسمبر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر 24 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، وہیں آلو کی قیمتوں میں 50 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ نان ویج تھالی پر نظر ڈالیں تو برائیلر کی قیمتوں میں 20 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

اگر بات ماہ در ماہ کی کریں تو ویج تھالی کی قیمتوں میں نومبر کے مقابلے میں 3 فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ دوسری طرف نان ویج تھالی کی قیمتوں میں 3 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ کریسل لمیٹڈ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں تیزی کے سبب گھر میں بنی سبزی والی تھالی کی قیمت دسمبر میں سالانہ بنیاد پر 6 فیصد بڑھ کر 31.60 روپے ہو گئی ہے، جو ایک سال قبل 29.70 روپے تھی۔

آلو اور ٹماٹر جیسے اہم خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ (جو ویج تھالی کی لاگت کا 24 فیصد ہے) نے تھالی کی مجموعی قیمت کو بڑھا دیا ہے۔ اس درمیان نان ویج تھالی کی قیمت میں سال در سال 12 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ بڑھ کر 63.30 روپے ہو گئی، جو ایک سال قبل 56.40 روپے تھی۔

ہائی امپورٹ ڈیوٹی اور تہواری و شادی کے موسم کے دوران بڑھی موسمی طلب کے سبب تیل کی قیمتیں بھی سال در سال 16 فیصد بڑھی ہیں۔ نان ویج تھالی کی لاگت میں اضافہ برائیلر چکن کی قیمت میں سال در سال ممکنہ 20 فیصد اضاہف کے سبب ہوا ہے جو مجموعی لاگت کا 50 فیصد ہے۔ کریسل نے کہا کہ برائیلر کی قیمتوں میں تیز اضافہ گزشتہ سال کے لووَر بیس کے سبب ہے، جب پروڈکشن زیادہ تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *