مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کووڈ-19 وبا کے بعد اب اچ ایم پی وی نام کے وائرس نے چین میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔ تاہم اب بھارت میں بھی اس کا کیس سامنے آنے کے بعد حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس وائرس کا پہلا کیس بنگلورو میں رپورٹ ہوا ہے۔ بنگلورو کے ایک اسپتال میں 8 مہینے کی بچی میں ایچ ایم پی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ہم نے ہماری لیب میں اس کا ٹیسٹ نہیں کیا ہے۔ ایک پرائیویٹ اسپتال میں اس کے معاملے کی رپورٹ آئی ہے۔ پرائیویٹ اسپتال کی اس رپورٹ پر شبہ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلورو کے ایک اسپتال میں 8 مہینے کی بچی میں ایچ ایم پی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچی کو بخار کی وجہ سے اسپتال لایا گیا تھا، بھارت کی حکومت نے اس حوالے سے ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایچ ایم پی وی وائرس عام طور پر بچوں میں ہی ڈٹیکٹ ہوتا ہے۔ سبھی فلو سیمپل میں سے 0,7 فیصد ایچ ایم پی وی کے ہوتے ہیں۔ اس وائرس کا اسٹرین نیا ہے۔ اس کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔
اس وائرس کو ہیومن میٹانیومو وائرس یا ایچ ایم پی وی وائرس بھی کہا جاتا ہے، اس کی علامت کافی حد تک عام سردی زکام کے یکساں ہوتی ہے۔ عام معاملوں میں یہ کھانسی یا گلے میں گھڑگھڑاہٹ، ناک بہنے یا گلے میں خراش کی وجہ بنتا ہے۔
چھوٹے بچوں اور بزرگوں میں ایچ ایم پی وی کا انفکشن خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، کمزور امیون سسٹم والے لوگوں میں یہ وائرس سنگین بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔