جنترمنتر پر عام آدمی پارٹی قائدین کی اجتماعی بھوک ہڑتال

[]

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سرکردہ قائدین نے چیف منسٹر اروندکجریوال کی گرفتاری کے خلاف نئی دہلی کے جنترمنترپراتوار کے دن ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔ انہوں نے بی جے پی پر آمریت کا الزام عائد کیا۔

پارٹی کے کئی ورکرس اور حامیوں نے قومی دارالحکومت میں بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔ حب الوطنی کے گیت گارہے تھے اور کجریوال کی سلاخوں کے پیچھے والی تصویر کے پوسٹرس لہرارہے تھے۔ دیگر ریاستوں اور بیرونی ممالک میں بھی ایسا ہی احتجاج ہوا۔

ہاورڈراسکوائربوسٹن‘ ہالی ووڈ سائن‘لاس اینجلس‘ انڈین ایمبسی واشنگٹن ڈی سی کے سامنے‘ نیویارک ٹائمز اسکوائر‘ ٹورنٹو‘لندن اور ملبورن میں بھی احتجاج ہوا۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر قائدین بشمول اسپیکر دہلی اسمبلی رام نواس گوئل‘ ڈپٹی اسپیکر راکھی بلا‘ وزراء گوپال رائے‘ سوربھ بھاردواج‘کیلاش گہلوت اور عمران حسین نے جنترمنتر پر صبح 11بجے سے ایک روزہ ”ساموہک اپواس“ میں حصہ لیا۔

جنترمنتر پر احتجاجیوں سے خطاب میں عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے جودہلی آبکاری اسکام میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد حال میں رہا ہوئے‘ زوردے کرکہا کہ کجریوال ایماندارتھے‘ہے اور رہے گا۔ انہوں نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ہاتھوں کجریوال کی گرفتاری پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کا نام سی بی آئی اور ای ڈی کے 456گواہوں میں صرف 4نے لیا۔ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کن حالات میں ان گواہوں نے کجریوال کا نام لیا۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے رضاکاروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا الیکشن میں پارٹی امیدواروں اور انڈیابلاک امیدواروں کی جیت یقینی بنانے کیلئے کڑی محنت کریں تاکہ وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کی بیدخلی کی راہ ہموار ہو۔

دہلی کی وزیرآتشی نے الزام عائدکیاکہ بی جے پی آمریت پر اترآئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ عام آدمی پارٹی کی بھوک ہڑتال سے بھگوا جماعت کی راتوں کی نینداڑجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کجریوال کی گرفتاری پر عوام میں برہمی پائی جاتی ہے جو بی جے پی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان اور ان کے کئی وزراء نے اجتماعی بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔ انہوں نے مجاہدآزادی بھگت سنگھ کے گاؤں کھٹکرکلاں کے قریب ساموہک اپواس میں حصہ لیا۔ عام آدمی پارٹی دہلی یونٹ کے کنوینرگوپال رائے نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کجریوال کی گرفتاری کے خلاف بطوراحتجاج بھوک ہڑتال کریں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *