[]
نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ہفتہ کو کہاکہ ملک میں استعمال کی جانے والی الکٹرنک ووٹنگ (ای وی ایم ) پوری طرح محفوظ اور غیرجانبدار ہے اور اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی شھیڑ چھاڑ نہیں کی جاسکتی۔
یہاں اٹھارویں لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے بعد مسٹر راجیو کمار نے نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ای وی ایم کی حفاظت اور غیرجانبداری کے معاملے پر ملک کی عدالتوں میں 40 مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔ عدالتوں نے ہر بار اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ای وی ایم کو محفوظ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اب صورتحال ایسی ہے کہ عدالتیں ایسے لوگوں پر جرمانے عائد کر رہی ہیں۔ ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ای وی ایم 100 فیصد محفوظ ہیں اور انہیں ہیک نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کی وجہ سے انتخابی عمل آسان ہوگیا ہے اور بہت سی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینا آسان ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم پر الزام لگانے والے اپنی بات پر قائم نہیں رہ پا رہے ہیں اور نتیجہ بھی ان کے حق میں آتا ہے۔انہوں نے کہا ’’ ادھوری حسرتوں کا الزام ہم پر ہر بار ہے، اور وفا ان سے نہیں ہوتی ۔ ‘‘
ایک دیگر سوال کے جواب میں کمار نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا سات مرحلوں میں انعقاد ایک جغرافیائی اور عملی ضرورت ہے۔ ملک کے مختلف مقامات کے جغرافیائی حالات مختلف ہیں۔ سیکورٹی فورسز اور دیگر انتخابی مشینری کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز پر بہت زیادہ دباؤ ہے اور اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
راجیو کمار نے کہا کہ کمیشن منی پاور کے استعمال کو لے کر محتاط ہے اور متعلقہ ایجنسیوں کو سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا
ہے۔