کے کویتا رکن قانون ساز کونسل بی آرایس کا اتوار کو دورہ نظام آباد

نظام آباد:28ڈسمبر(اردو لیکس)تلنگانہ جاگروتی کی بانی ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا 29ڈسمبر اتوار کو نظام آباد کاد ورہ کریں گی۔کویتا کے نظام آباد میں فقید المثال استقبال کےلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں قید وبند کی صعوبت کا عزم وحوصلہ کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم رہنے والی دختر تلنگانہ کے دورہ نظام آباد کے پیش نظر تلنگانہ جاگروتی کے لیڈرس اور بی آرایس پارٹی کیڈر میں زبردست جوش وخروش پایاجاتاہے۔کے کویتا 29ڈسمبر کو 11بجے دن ایس ایف ایس اسکول سرکل سبھاش نگر نظام آباد میں ایک پروگرام سے خطاب کریں گی

 

۔نظام آباد ضلع کے بی آرایس قائدین اور تلنگانہ جاگروتی کے لیڈرس نے کویتا کے پروگرام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *