نوجوان، سال نو کے جشن پر پیسہ برباد نہ کریں ،غریب طالبہ کو عطیہ دینے بی آر ایس قائد ہریش راؤ کا مشورہ

حیدرآباد: سابق وزیر وبی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے ریاست کے نوجوانوں اور نوجوانوں کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ31 دسمبر کو نئے سال کی تقاریب پر جو رقم خرچ کرنا چاہتے ہیں، اس رقم کو تلنگانہ کے اقامتی اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو عطیہ دیں۔

 انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے اقامتی اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو کمبل، گرم پانی کے حصول کیلئے تکالیف کا سامنا ہے۔ ٹی ہریش راو نے آج سدی پیٹ کے ناصر پور میں واقع اربن ریسیڈنشیل برج اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس اسکول کے طلبہ میں کمبل اور سویٹرس تقسیم کئے۔

 انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے موقع پر 31 دسمبر کو نوجوان رقم فضول خرچ کرتے ہیں، انہیں اس رقم کو غریب طلبہ کو سہولتیں فراہم کرنے پر خرچ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خدا بھی ہمیشہ انسانوں کی مدد کرنے والوں سے خوش ہوتا ہے۔ انسان کی خدمت کرنے والے خدا کو بہت پسند ہیں۔

 انہوں نے گزشتہ 4ماہ سے حکومت کی جانب  سے گتہ داروں کو بلز ادا نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی ہمیشہ بڑی بڑی تقاریر کرتے ہیں مگر وہ عملی طور پر کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے عوام سے 6ضمانتوں اور 420 وعدوں پر عمل آوری کرنے کا وعدہ کرکے ا قتدار حاصل کیا تھا ان وعدوں پر حکومت کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *