باپوجی واچنالیہ نظام آباد میں ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کیلئے عملی اقدامات۔ لائبریری کمیٹی چیرمین بھکتا وتسلم دلی کی صحافتی کانفرنس
نظام آباد:28/ڈسمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) نظام آبادشہر کی سب سے قدیم عثمانیہ کتب خانہ باپوجی واچنالیہ ایگزیکٹیو کمیٹی چیرمین مسٹر بھکتا وتسلم دلی نے کہاکہ تقریباً (3) کروڑ روپئے لاگتی جدید ٹکنالوجی سے تعمیر کی جارہی باپو جی واچنالیہ عمارت میں ڈیجیٹل لائبریری کا نہ صرف عمل میں لایا جائے گا بلکہ دیگر زبانوں کا نادر ذخیرہ بھی مطالعہ کیلئے فراہم کیاجائے گا
تاکہ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوان مسابقتی اہلیتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرسکے۔ لائبریری کمیٹی چیرمین بھکتا وتسلم دلی آج اپنے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد پہلی مرتبہ صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے کہاکہ نظام آباد قلب شہر میں (80) سالہ قدیم لائبریری و کمرشل کامپلکس (1.16) ایکڑ اراضی پر محیط ہے جاریہ ماہ 9/ڈسمبر کو لائبریری کمیٹی کیلئے (19) رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات میں ان کے پیانل کے تمام عہدیدار و ممبران بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے۔
سینئر ایڈوکیٹ سری ہری اچاریہ چیف الیکشن آفیسر کی راست نگرانی میں رائے دہی کے ذریعہ شفافیت و دیانتداری پر مبنی انتخابات منعقد کئے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ (5) سالہ معیاد کیلئے منتخب ایگزیکٹیو کمیٹی نے (3) کروڑ روپئے لاگتی جدید عمارت کی تعمیر کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کیلئے لائبریری کے کامپلکس کے کرایہ داروں سے (75) لاکھ روپئے بقایہ جات نہ صرف وصول کئے بلکہ کرایوں میں اضافہ بھی کیا گیا
۔ چیرمین بھکتا وتسلم دلی نے بتایاکہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے ترقیاتی فنڈ (25) لاکھ روپئے اور نظام آباد ایم پی ڈی اروند (5) لاکھ روپئے اور سابقہ ایم ایل سی ڈی راجیشور راؤ نے (5) لاکھ روپئے بشمول (35) لاکھ روپئے فنڈ دینے کے احکامات حوالے کئے۔ انہوں نے کہاکہ ان کا مقصد باپوجی واچنالیہ لائبریری نظام آباد ضلع کے ہر اسمبلی حلقہ میں تعمیر کا منصوبہ ہے اور سیاست سے بالاتر ہوکر تمام قائدین و عوامی نمائندوں کے تعاون سے جدید عمارت کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔
انہوں نے بتایاکہ (5)سال قبل باپوجی واچنالیہ میں بیت الخلاء کی بھی سہولت نہیں تھی ان کے دور میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ہماری پچھلی کارکردگی کے پیش نظر انھیں دوبارہ چیرمین کیلئے منتخب کیا گیا۔ بعض گوشوں سے انتخابی عمل میں طریقہ کار پر تنقید کی جارہی ہے سراسر غلط و گمراہ کن ہے جبکہ انتخابات کے انعقادسے ایک ماہ قبل الیکشن آفیسر نے قواعد کے مطابق انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جبکہ سابقہ میں (20) سال لائبریری کمیٹی کیلئے انتخابات منعقد کئے گئے تھے۔ ایگزیکٹیو کمیٹی نے (3) کروڑ روپئے لاگتی جدید عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کیا
اس صحافتی کانفرنس میں نائب صدر بی ڈی داس، جنرل سکریٹری میسالہ سدھاکر، جوائنٹ سکریٹریز اے ایس سامبیا، پنٹا دتاتری، خازن گنگادھر راؤ، ممبران میں لکم ریڈی، سمپت کمار، مہی پال ریڈی، پرتاپ رودرا و دیگر موجود تھے۔