عازمین حج 2025 کیلئے 29/ ڈسمبر نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کا پہلا تربیتی اجتماع
نظام آباد:28/ ڈسمبر (پریس نوٹ)محمد حبیب احمد جنرل سکریٹری کی اطلاع کے مطابق نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کا پہلا عظیم الشان تربیتی اجتماع بتاریخ 29/ ڈسمبر 2024ء بروز اتوار 10بجے تا شام 5 بجے بمقام ایمپریل فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر منعقد ہونے جارہا ہے جس کی صدارت امیر الحجاج ممتاز عالم دین خادم قوم و ملت حضرت مولانا سید عابد قاسمی صدر نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی فرمائیں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر طریقت و رہبر شریعت عارف باللہ حضرت مولانا مظہر صاحب قاسمی کے علاوہ مہمان علماء کرام مولانا احمد عبدالعظیم مالک لمرا گارڈن فنکشن ہال، مولانا شیخ حیدر قاسمی صدرتنظیم العلماء و الحفاظ نظام آباد،مولانا احسان احمد قاسمی صدر سٹی جمعیت العلماء نظام آباد، مولانا عبدالمتین ارشد اشاعتی و مظاہری، مفتی فصیح الدین قاسمی کے علاوہ مقامی قائدین میں مہیش کمار گوڑ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس، محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ، طاہر بن حمدان چیرمین تلنگانہ اُرد واکیڈیمی، طارق انصاری چیرمین میناریٹی کمیشن تلنگانہ، محمد ادریس خان ڈپٹی مئیر نظام آباد، ایم اے فہیم سابق ڈپٹی مئیر، سید نجیب علی ایڈوکیٹ و کانگریس قائد، ماجد خان کانگریس قائد، محمد ذکی الدین نمائندہ کارپوریٹر، شیخ ذاکر، پروز احمد قائد ین ناگریس کے علاوہ مقامی علماء قائدین شرکت کریں گے۔ جبکہ اس اجتماع کی نظامت مولانا اکبر قاسمی امام و خطیب مسجد یلمہ گٹہ کریں گے۔ ہم تمام عازمین و عازمات حج ضلع نظام آباد و کاماریڈی اور اسی طرح پرائیوٹ ٹور آپریٹرس سے گزارش کرتے ہیں کہ وقت مقررہ پر تشریف لاکر استفادہ کریں۔