[]
خشک آڑو میں وٹامن کے اور دیگر مرکبات ہوتے ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں، جو ہڈیوں کی کثافت کھونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم میں نقصان دہ فری ریڈیکلز کے کردار سے لڑنے اور اسے بے اثر کرنے کے عمل میں اہم ہیں۔
یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور اسے کھانے سے آپ کو طویل عرصے تک پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے۔ خشک آڑو کھانے سے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے، عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرتا ہے، خاص طور پر قبل از وقت بڑھاپا، اور بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے۔
اہم مشورہ
ان تمام فوائد کے ساتھ ڈاکٹرز اور غذائیت کے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ خشک میوہ جات زیادہ نہ کھائیں بلکہ انہیں اعتدال میں کھائیں۔ ہر قسم کی زیادہ سے زیادہ 2 یا 3 بیج کافی ہیں اسی طرح ایک کھانے کا چمچ کشمش روزانہ لی جا سکتی ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ