’الیکٹورل بانڈ ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ‘، مودی حکومت پر جئے رام رمیش کا سخت حملہ

[]

اس درمیان جئے رام رمیش نے الیکشن کمیشن کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے خلاف نہیں ہے، لیکن انتخابی عمل میں ووٹر ویریفیبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیٹ) کا استعمال چاہتی ہے تاکہ ووٹرس کو یہ اطمینان ہو سکے کہ ان کا ووٹ صحیح طریقے سے ڈالا گیا ہے۔ جئے رام رمیش نے پالگھر ضلع کے واڈا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیانات دیے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی گزشتہ سال سے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا وقت مانگ رہی ہے، لیکن ابھی تک انھیں اس کے لیے وقت نہیں دیا گیا ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ آخر الیکشن کمیشن اپوزیشن پارٹیوں سے ملاقات کرنے سے اتنی خوفزدہ کیوں ہے؟

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *