حیدرآباد: گورنمنٹ ای این ٹی ہاسپٹل کے سینئر اسسٹنٹ سنتوش تیواری کو اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
اے سی بی حکام کے مطابق، تیواری نے ایک شخص سے 20,000 روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور پہلے ہی 17,000 روپے وصول کر لیے تھے۔
شکایت کے بعد اے سی بی نے جال بچھا کر اُسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تیواری کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔