کھمم میں 18 جنوری کو عازمین عمرہ کے لئے تربیتی کیمپ

کھمم میں عازمین عمرہ کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم کے بانی اور ذمہ دار حافظ محمد جواد احمد نے اپنے بیان میں بتایا کہ 20 جنوری بروز پیر صبح 5 بجے حیدرآباد کے شمشاباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کھمم کے عازمین عمرہ کا گروپ ایئر انڈیا کی فلائٹ کے ذریعے جدہ روانہ ہوگا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ 18 جنوری بروز ہفتہ صبح 10:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھمم کے عازمین عمرہ کے لیے مدرستہ الہدیٰ للبنات، مصطفیٰ نگر کھمم میں تربیتی کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔ تمام معتمرین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر تشریف لا کر اس تربیتی کیمپ سے استفادہ کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *