[]
سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے 12 مارچ کو الیکٹورل بانڈ خریدنے والی کمپنیوں اور انہیں کیش کرانے والوں کے نام اور رقم کی معلومات الیکشن کمیشن کو دے دی تھی۔ ان معلومات کو الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دی ہے۔
نیوز پورٹل ’نوبھارت ٹائمز‘ پر شائع خبر کے مطابق ایس بی آئی کے ذریعے الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی تفصیل میں کئی بڑی بڑی کمنپیوں کے نام شامل ہیں۔ ان کمپنیوں کے ذریعے کل 22,271 بانڈ خریدے گئے تھے اور 1,334 کمپنیوں اور افراد نے 5 سالوں میں 16,518 کروڑ روپے کے بانڈ خریدے ہیں۔ لیکن اس فہرست سے یہ واضح نہیں ہوتا ہے کہ کس کمپنی نے کس پارٹی کو کتنا چندہ دیا، مگر یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ کس کمپنی نے کتنے کا بانڈ خریدا ہے جبکہ دوسری فہرست سے سب سے زیادہ چندہ لینے والی پارٹیوں کے نام معلوم ہو جاتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں ٹاپ 10 چندہ دینے والی کمپنیوں کے نام:
ٹاپ 10 چندہ دینے والی کمپنیاں
چندہ دینے والی کمپنی کے نام چندے کی رقم (کروڑ روپے میں)
-
فیوچر گیمنگ 1,368
-
میگھا انجینئرنگ 980
-
کویک سپلائی چین 410
-
ویدانتا لمیٹڈ 400
-
ہلدیا انرجی 377
-
بھارتی گروپ 247
-
ایسّیل مائننگ 224
-
یوپی پاور کارپوریشن 220
-
کیوینٹر فوڈ پارک 194
-
مدن لال لمیٹیڈ 185
ٹاپ 10 چندہ لینے والی پارٹیاں رقم (کروڑ روپے میں)
-
بی جے پی 6,060
-
ٹی ایم سی 1,609
-
کانگریس 1,421
-
بی آر ایس 1,214
-
بی جے ڈی 775
-
ڈی ایم کے 639
-
وائی ایس آر کانگریس 337
-
ٹی ڈی پی 218
-
شیوسینا 158
-
آر جے ڈی 72.50
کس پارٹی کو کتنے کروڑ کے کتنے بانڈ
پارٹی 1 کروڑ 10 لاکھ 1 لاکھ 10 ہزار 1 ہزار کل
بی جے پی 5854 1994 706 48 31 8,633
ٹی ایم سی 1467 1354 410 30 14 3,305
کانگریس 1318 958 800 65 5 3,146
بی آر ایس 1181 310 267 39 9 1,806
بی جے ڈی 766 95 860