غزہ: اسرائیل۔ حماس جنگ بندی معاہدہ کے چہارشنبہ کو اعلان کے بعد سے کم ازکم 86 فلسطینی بشمول 23 بچے جاں بحق ہوئے۔ فلسطینی سیول ڈیفنس نے یہ بات بتائی۔
ان اموات میں 73 غزہ شہر کے شمال میں‘ 4 وسطی غزہ میں اور 9 جنوبی غزہ میں ہوئیں۔ مرنے والوں میں 27 خواتین شامل ہیں جبکہ 258 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی فضائیہ نے غزہ میں تقریباً 50 مقامات کو نشانہ بنایا۔ مصر‘ قطر اور امریکہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان صلح صفائی کرائی ہے تاکہ غزہ میں جنگ ختم ہوجائے۔