بنڈی سنجے کے قابل اعتراض ریمارکس، تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کی مذمت

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کی جانب سے ان کے خلاف کئے گئے قابل اعتراض ریمارکس کی شدید مذمت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بنڈی سنجے نے سیاسی ڈراموں کے دروازے کھول دیے ہیں۔

”میں نے کل انتخابی مہم کے دوران بنڈی سنجے سے پوچھا کہ بنڈی سنجے نے اپنے 5 سال کے دور میں کریم نگر کے عوام کے لئے کیا کام کیا؟“”میں نے انھیں مشورہ دیا تھا کہ رام کے نام پر سیاست نہ کریں، آپ نے واقعی کچھ کام کیا ہے تو حلقہ کے عوام کو بتائیں کہ آپ نے کیا کیا ہے؟

“انہوں نے کہا کہ اس سوال پر بنڈی سنجے نے ان کی پیدائش کے بارے میں تبصرہ کیا اور وہ مجھے جنم دینے والی ماں تک چلے گئے۔

پونم پربھاکر نے کہا کہ بنڈی سنجے کے اس طرح کے ریمارکس کا تلنگانہ سماج سخت نوٹ لے رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بنڈی سنجے کی یاترا کو روکنے کا ہمارا کوئی مقصد نہیں ہے۔

یاترا کرنے کا ہر ایک کو حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنڈی سنجے جیسے لیڈروں کے بیانات کا بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی قیادت کو سخت نوٹ لینا چاہیے۔ انہوں نے بنڈی سنجے کو انتباہ دیا کہ وہ اپنی زبان قابو میں رکھیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *