مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف نے غزہ میں جاری صیہونی مظالم سے آگاہ کیا۔
یونیسیف نے خبردار کیا کہ صیہونی حکومت نے نئے سال (2025) کے آغاز پر غزہ کے محصور علاقے میں درجنوں بچوں کو قتل کر دیا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض رجیم نے گزشتہ 15 مہینوں میں بچوں کے خلاف تشدد کا ریکارڈ توڑا ہے۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کے پہلے ہفتے میں صیہونی حکومت کے حملوں میں کم از کم 332 فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے 74 بچے ہیں۔!