
سوال:- رمضان المبارک میں مغرب کی جماعت میں کس قدر تاخیر کی جاسکتی ہے ؟(محمد امین الدین، حمایت نگر )
جواب:- مغرب کی نماز میں جہاں تک ممکن ہو ، عجلت کرنا مستحب ہے ، لیکن فقہاء نے کسی ضرورت یا عذر کے تحت تاخیر کی بھی اجازت دی ہے ،
ان اعذار میں ایک اس کو بھی شمار کیا ہے کہ آدمی کھانے کی حالت میں ہو:
والأصح أنہ یکرہ إلا من عذر کالسفر و الکون علی الأکل و نحوھما‘‘ (کبیری، ص: ۳۳۷)
اس لئے افطار کی وجہ سے تھوڑی سی تاخیر میں حرج نہیں ، البتہ اتنی تاخیر نہ ہو کہ تارے نکل آئیں ، کہ یہ مکروہ ہے ، اور اس سے منع کیا گیا ہے ۔(ترمذی، حدیث نمبر: ۶۹۹)