
حیدرآباد ۔ کے این واصف
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد کا خصوصی پیغام دیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری بیان میں رمضان کے آغاز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا گیا ہم رب کریم کے شکر گزار ہیں کہ جس نے حرمین شریفین کی خدمت کے لیے اس ملک کو مخصوص کیا۔
ماہ رمضان میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور برکات کا نزول ہوتا ہے۔ ہم رب کریم سے دعا گو ہیں کہ ہمیں دائمی امن و امان سے نوازے، اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ بھی امن و امان کے سائے میں عافیت سے رہیں۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایکس اکاونٹ پر بھی عالم اسلام کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔