موسم کے بدلتے رنگ: پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری، میدانی علاقوں میں گرمی نے دی دستک

راجدھانی میں 3 مارچ کو کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ یہاں 4 سے 5 مارچ تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہماچل اور جموں و کشمیر سمیت پہاڑی علاقوں میں زوردار بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کشمیر میں برفباری (فائل)/ تصویر یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>کشمیر میں برفباری (فائل)/ تصویر یو این آئی</p></div>

کشمیر میں برفباری (فائل)/ تصویر یو این آئی

user

ان دنوں پورے ملک میں موسم تیزی سے بدل رہا ہے۔ راجدھانی دہلی میں درجہ حرارت معمول سے کم درج کیا گیا ہے، جس سے ہلکی ٹھنڈک محسوس کی جا رہی ہے۔ وہیں اتر پردیش میں گرمی نے دستک دے دی ہے۔ بہار میں بھی ہلکی بارش کے بعد اب موسم میں ہلکی گرماہٹ آنے لگی ہے۔ راجستھان میں بھی بارش کے بعد موسم صاف نظر آ رہا ہے۔ اتراکھنڈ اور کشمیر میں بارش-برفباری کی وجہ سے ٹھنڈک بنی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی ہماچل پردیش کے اوپری علاقوں میں ہلکی اور جموں و کشمیر میں درمیانی سطح کی بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر بھاری برفباری ہو دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ مغربی ہمالیائی علاقے میں بھی لینڈ سلائڈ اور مٹی دھنسنے کے واقعات ہو سکتے ہیں۔ وہیں شمال مشرقی ہند میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تھوڑی گراوٹ آنے کے آثار ہیں۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی ‘اسکائی میٹ’ نے بتایا ہے کہ مشرقی آسام اور اروناچل پردیش میں بھی ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش اور گرج کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے۔ اروناچل پردیش میں ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ لکشدیپ اور کیرالہ میں بھی ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش کا امکان ہے۔

وہیں راجدھانی دہلی کے موسم کی بات کی جائے تو 3 مارچ کو یہاں کا کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ یہ معمول سے 3.8 ڈگری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری یا اس سے کم رہ سکتا ہے۔ وہیں 4 سے 5 مارچ تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں گراوٹ آ سکتی ہے۔

ادھر موسم سائنس مرکز پٹنہ کے مطابق 8 سے 9 مارچ کو آنے والا ویسٹرن ڈسٹربنس مغربی ہمالیہ کے حصوں کو متاثر کرے گا۔ اس کی وجہ سے پٹنہ سمیت جنوبی حصوں کے ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ باقی حصوں کا موسم معمول پر بنا رہے گا۔ بہار میں ہوا کے بہاؤ و جزوی بادل چھائے رہنے کی وجہ سے پٹنہ سمیت 28 شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.1 ڈگری سیلسیس اور 32.1 ڈگری سیلسیس کے ساتھ کھگڑیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت درج کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *