راہل گاندھی کا مرکزی وزیر کو خط، ایس سی و او بی سی کمیشنوں میں خالی عہدوں پر سوال

انہوں نے کہا کہ این سی ایس سی کا بنیادی کام دلت برادری کے حقوق کا تحفظ اور ان پر ہونے والے مظالم کو روکنا ہے۔ ہر سال ہزاروں افراد اس کمیشن سے انصاف کی امید لے کر رجوع کرتے ہیں، جو دلتوں کی فلاح و بہبود سے جڑے اہم مسائل، جیسے سرکاری ملازمتوں میں مواقع، تعلیمی رسائی اور مظالم کی روک تھام کو اجاگر کرتا ہے۔

راہل گاندھی نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اس کمیشن کو جان بوجھ کر کمزور کر رہی ہے، جو اس کی دلت مخالف ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے این سی ایس سی کے نائب صدر کے عہدے پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جو تین سال سے خالی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *