پنجاب میں کسانوں کا احتجاج، وزیر اعلیٰ کی ناراضگی کے بعد پولیس کی کارروائی

میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ناراضگی میں واک آؤٹ کیا اور کہا، ’’میں نے دھرنے کے ڈر سے میٹنگ نہیں بلائی، جا کر کر لو دھرنا۔‘‘

وہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ کسانوں کی 17 میں سے 13 مانگوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان میں کسانوں کے نابارڈ قرضوں کی ادائیگی کے لیے اسکیم، بجلی کے بقایا بلوں کی معافی، سرکاری زمین کے لیز کے مسائل کا حل اور دیگر معاملات شامل ہیں۔

کسانوں نے فصلوں کے تحفظ کے لیے رائفل لائسنس جاری کرنے، نینو پیکجنگ کی جبری فراہمی پر پابندی، سیلاب سے متاثرہ فصلوں کا معاوضہ اور دیگر مطالبات کیے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *