اپنے عمرہ کو مقبول بنانے کے لیے صبر و استقامت کے ساتھ مناسک عمرہ اداکریں

اپنے عمرہ کو مقبول بنانے کے لیے صبر و استقامت کے ساتھ مناسک عمرہ اداکریں عازمین عمرہ سفر عمرہ کے دوران زیادہ وقت عبادتوں میں گزارے دنیوی باتوں اور فضول باتوں سے معتمرین عمرہ سخت اجتناب کریں۔۔۔

 

ان خیالات کا اظہار کھمم میں منعقدہ عازمین عمرہ کے تربیتی کیپ سے مہمان خصوصی حضرت مولانا خواجہ نذیر الدین صاحب سبیلی نے کیا۔۔۔ طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سرویز کھمم کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کا اسپیشل گروپ 2 مارچ کو کھمم سے عمرہ کے ادائیگی کے لیے حرم شریف روانہ ہونے والا ہے اسی ضمن میں کھمم کے اردو گھر شادی خانہ میں منعقدہ تربیتی کیپ برائے عازمین عمرہ سے مہمان خصوصی حیدرآباد دکن کے مشہور و معروف عالم دین و شہنشاہ خطابت حضرت مولانا خواجہ نذیر الدین صاحب سبیلی ناظم مدرسہ عائشہ نسوان حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کھا کے عمرہ کے مقبولیت کے لیے ضروری ہے کے عازمین عمرہ صبر و استقامت کے ساتھ مناسک عمرہ ادا کریں خانے کعبہ کے طواف اور صفا مروا کے درمیان سعی کے دوران ذکر و اذکار اور دعاؤں کا اہتمام کرتے ہوئے ادا کریں اور دوران عمرہ صبر کا مظاہرہ کریں مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کے ہر مسلمان کی یہ تمنا ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں ایک مرتبہ حرم شریف اور روزہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کریں عازمین عمرہ پر زور دیتے ہوئے کہا کے اپنا پیسا اور وقت خرچ کرتے ہوئے اللہ کے گھر کی زیارت کے لیے جاتے ہے ضروری یہ ہے کہ عمرہ کے فراغت کے بعد اپنی زندگی میں انقلاب پیدا کریں اور ماضی کے گناہوں پر ندامت کا اظہا کرنا یہ ھی عمرہ کا اصل مقصد ھونا چاھیۓ نیک ارادوں اور نیک جذبات کے ساتھ عمرہ کے سفر کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا حافظ محمد جواد احمد بانی و ذمدار طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تمام عازمین عمرہ کو تین تین بیگ الحمدان ٹورز اینڈ ٹریولز کی جانب سے تحفہ دیا گیا اس موقع پر طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم کے بانی و ذمدار حافظ محمد جواد احمد نے حضرت مولانا خواجہ نذیر الدین صاحب اور ڈاکٹر حفیظ خان صاحب کی شال پوشی کی تمام عازمین عمرہ کے لیے اردو گھر شادی خانہ کھمم میں ہی مفت میڈیکل کیپ منعقد کیا گیا مولانا خواجہ نذیر الدین صاحب کی دعاء پر عازمین عمرہ کے تربیتی کیپ کا اختتام عمل میں آیا حافظ محمد جواد احمد نے کلمات تشکر ادا کیے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *