
نظام آباد. 24/فروری (اردو لیکس) تلنگانہ حکومت مشیر خاص برائے ایس سی. ایس ٹی و بی سی میناریٹی ویلفیئر محمد علی شبیر نے اپنے دورہ نظام آباد کے موقع پر شہر کے سینئر کانگریس پارٹی قائدین کے ہمراہ صدر صدائے اردو سوسائیٹی مرزا افضل بیگ تیجان کی رہائش گاہ واقع بودھن روڈ پہنچ کر انکی عیادت کی اس ملاقات کے موقع پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے مرزا افضل بیگ تیجان کی موجودہ صحت سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے اس ملاقات کے موقع پر افضل بیگ تیجان کی جلد از جلد مکمل صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے. اس موقع پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر کے ہمراہ. نوڈا چئیرمین کیشو وینو. سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم. سابقہ صدر وقف بورڈ نظام آباد محمد جاوید اکرم. این رتناکر. سید نجیب علی ایڈووکیٹ. سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس. سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان. سابقہ کارپوریٹر کانگریس محمد مجاہد خان. مسعود احمد اعجاز. شبیر رضوی. محمد میران و دیگر کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے.