مسلمانوں کے ووٹ لینے والوں نے فسادات نہیں روکے۔ نتیش کمار کا طنز (ویڈیو)

بھاگلپو(بہار) (پی ٹی آئی) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے پیر کے دن اپوزیشن آر جے ڈی۔ کانگریس پر تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جن لوگوں نے مسلمانوں کے ووٹ لئے وہ فرقہ وارانہ جھڑپوں کی روک تھام میں ناکام رہے۔

جنتادل یو صدر نے ایک تقریب میں یہ ریمارکس کئے، جس میں وزیراعظم مودی اور گورنر عارف محمد خاں موجود تھے۔ یہ تقریب بھاگلپور میں منعقد ہوئی جو بہار میں 1989ء کے بدترین فرقہ وارانہ فسادات کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔ اس وقت تقریباً ایک ہزار جانیں گئی تھیں۔

نتیش کمار نے کہا 2005میں جب ہم نے حکومت سنبھالی کیا صورتحال تھی؟ خراب نظم و ضبط کی وجہ سے لوگ شام ڈھلتے ہی گھر سے باہر نکلنے سے ڈرتے تھے۔

کسی پارٹی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ ہندو۔مسلم جھڑپیں روز کا معمول تھیں۔ مسلمانوں کے ووٹ لینے والوں نے اس کی روک تھام نہیں کی۔ پٹنہ میں ہماری حکومت بننے کے بعد ہی حالات بدلے۔

غور طلب ہے کہ نتیش کمار، کانگریس دور کے بھاگلپور فسادات میں ملوث افراد کو اپنے دور حکومت میں سزا ملنے کو اپنی اہم کامیابی بتا رہے ہیں۔ ان کی دلیل ہے کہ آر جے ڈی کے 15سالہ دور میں جو 1990ء میں برسراقتدار آئی تھی خاطیوں کو سزا نہیں ملی کیونکہ ملزمین پارٹی کے حامی تھے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *