مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج جنیوا میں تخفیف اسلحہ کانفرنس اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع انہوں نے وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان خیل پنٹو سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس اور انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس سے خطاب کیا۔