مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے نمائندے حجت الاسلام محمد حسن اختری نے لبنان میں شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم رہبر معظم کی جانب سے لبنان اور مزاحمت سے اظہار ہمدردی لئے شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ میں حاضر ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم رہبر معظم کا تعزیتی پیغام پہنچانے نیز ایرانی قوم کی جانب سے تعزیت کے لئے اس اجتماع میں شریک ہیں۔
حجۃ الاسلام اختری نے مزاحمت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی وسیع حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان اور مزاحمت کے ساتھ کھڑے رہیں گے کیونکہ یہ الہی راستہ ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ مزاحمت خدا کی مدد سے فتح یاب ہوگی اور یہ الہی وعدہ ہے۔