دیویندر یادو نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں دہلی کے اقتدار میں رہی عآپ کی بدعنوانی اور بدتر حکمرانی ظاہر ہونے کے بعد دہلی کی عوام کو امید تھی کہ بی جے پی کیجریوال کی بدعنوانی سے متعلق سی اے جی کی 14 رپورٹس کو ایوان کے ٹیبل پر رکھے گی، لیکن اس پر بھی دہلی والوں کو مایوسی ہی ہاتھ لگی۔ کیا بی جے پی کی دہلی حکومت بھی عوام کی امیدوں پر کھری نہیں اترے گی؟ یہ بھی حقیقت ہے کہ وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے خواتین کو مفت سفر کو برقرار رکھنے کا صرف زبانی بیان دیا ہے، کوئی سرکاری حکم جاری نہیں ہوا ہے۔
48 سیٹیں دینے والی عوام کو ابھی تک دہلی کی بی جے پی حکومت سے مایوسی ہی ہاتھ لگی: کانگریس
