واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز وفاقی سزائے موت کے 37 افراد کی سزا تبدیل کرنے پر سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کی شدید تنقید کی اور اسے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے ایک جھٹکا قرار دیا۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، ’’جو بائیڈن نے ہمارے ملک کے 37 بدترین قاتلوں کی سزائے موت کو کم کیا ہے۔ جب آپ ان کی حرکتیں سنیں گے، تو آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ بائیڈن نے ان کی سزائیں کم کی ہیں۔ اس کا کوئی مطلب نہیں۔ اس سے متاثرہ خاندانوں کو مزید دکھ پہنچا ہے۔ وہ یقین نہیں کر سکتے کہ ایسا ہو رہا ہے۔‘‘