نئی دہلی: برطانوی۔ ہندوستانی ناول نگار سلمان رشدی کی متنازعہ کتاب ”شیطانی کلمات“ راجیو گاندھی حکومت کی جانب سے اس پر امتناع کے 36 سال بعد خاموشی کے ساتھ ہندوستان میں واپس ہوگئی ہے۔ اس کتاب کے مصنف اور متن جس کو آنحضرت ﷺ کی شان میں گستاخی سمجھا گیا تھا ان کے خلاف ساری دنیا میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے۔
کتاب کا محدود اسٹاک آگیا ہے جو گزشتہ چند روز سے قومی دارالحکومت میں بہری سنس بک سیلرس کے ہاں فروخت کیا جارہا ہے۔ بہری سنس بک سیلرس کی مالک رجنی ملہوترہ نے کہا ”چند دن سے ہمارے پاس یہ کتاب ہے اور تاحال کافی اچھا رسپاؤنس مل رہا ہے۔فروختگی بہتر ہے“۔ کتاب کی قیمت 1999 روپئے ہے اور یہ سارے دہلی۔ این سی آر میں صرف بہری سنس بک سیلر اسٹورس پر دستیاب ہے۔