آذربائیجان طیارہ حادثہ: طیارہ آگ کے گولے میں بدل گیا، پھر بھی کچھ جانیں بچ گئیں

آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز J2-8243 روس کے شہر چیچنیا جا رہی تھی لیکن طیارہ اپنے طے شدہ راستے سے میلوں دور قازقستان کے شہر اکتاو میں گر کر تباہ ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قازقستان میں آذربائیجان ائیرلائن کے ایمبریئر طیارے کے گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے میں 67 افراد سوار تھے۔ قازقستان کی حکومت نے کہا ہے کہ اس حادثے میں 32 افراد کی جانیں بچ گئی ہیں۔

یہ پرواز آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے شہر چیچنیا جا رہی تھی لیکن طیارہ اپنے طے شدہ راستے سے میلوں دور قازقستان کے شہر اکتاو میں گر کر تباہ ہو گیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے روسی ایوی ایشن مانیٹرنگ آرگنائزیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ پرندے کے ٹکرانے سے طیارے کا آکسیجن ٹینک پھٹ گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کے حادثے میں 32 افراد کی جانیں بچ گئی ہیں۔ ایمبریئر J2-8243 طیارے کے حادثے کی کئی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر منظر عام پر آچکی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ کافی دیر تک اپنی اونچائی کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرتا رہتا ہے۔ اس دوران کبھی طیارہ نیچے آتا ہے اور کبھی اوپر چلا جاتا ہے لیکن کچھ دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہو جاتا ہے۔

حادثے کے ساتھ ہی یہ دو حصوں میں بٹ گیا۔ طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے کئی افراد جھلس گئے۔ پیچھے سے کچھ لوگ باہر نکل آئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کچھ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ لڑکھڑاتے ہوئے طیارے کے عقبی حصے سے باہر آ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق طیارے کے عقبی حصے میں آگ نہیں لگی جس کے باعث 32 مسافروں کی جانیں بچ گئیں۔

آذربائیجان نے ایکس پر مسافروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسافروں کے لیے ہاٹ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔ طیارے میں 37 آذربائیجانی شہری، 16 روسی، 6 قازق اور 3 کرغیز شہری سوار تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *