تلنگانہ میں بارش سے 130سے زائد دیہات زیرآب۔کونسل میں حکومت کاانکشاف

[]

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل نے آج ریاست میں حالیہ شدید بارش کے اثرات پر مختصر بحث کی۔

حکومت نے انکشاف کیا کہ ایک ہفتہ سے زائد عرصہ تک بارش کی وجہ سے 130 سے زائد دیہات زیر آب آگئے اور 27 ہزار سے زائد افرادکو 157 امدادی مراکز منتقل کیاگیا۔

وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے وزراء نے کونسل کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں کئے گئے راحت اقدامات سے آگاہ کیا۔ حکومت نے کہا کہ سڑکوں اور بجلی کے شعبہ کے ساتھ ساتھ مکانات کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

عہدیداروں نے کہا کہ تالابوں میں بننے والے ڈیموں کی مرمت پر 100 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، سڑکوں کی تعمیر نو پر 3 ہزار200 کروڑ روپے اور پاور سیکٹر پر 60 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ شہری علاقوں میں 7500 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا اور 630 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *