سوڈان، مسلح افواج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوڈان میں متحارب گروہوں کے درمیان مختلف شہروں میں شدید جنگ جاری ہے۔

ام درمان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلح افواج اور پیراملٹری فورسز ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے کررہے ہیں۔ 

دارالحکومت خرطوم میں بھی فریقین بھاری اسلحہ استعمال کررہے ہیں۔ شہر کی فضاوں میں دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

سوڈانی ذرائع کے مطابق مسلح افواج کے جنگی طیارے تین شہروں میں فضائی حملے کررہے ہیں۔
پیراملٹری فورسز بھی ام درمان اور خرطوم کے مختلف حصوں میں سرگرم ہیں اور مسلح افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مسلح افواج نے دعوی کیا ہے کہ القضارف شہر میں پیرا ملٹری فورسز کے لئے لے جانے والا اسلحہ پکڑا گیا ہے۔

گذشتہ روز بھی مسلح افواج کے ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ خرطوم کے جنوب میں پیراملٹری فورسز کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *