طوفان الاقصی صہیونی حکومت کے مظالم کا ردعمل ہے، ایرانی وزارت خارجہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فلسطینی مقاومت کی جانب سے اسرائیل پر وسیع حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا آپریشن صہیونی شدت پسند وزیر اعظم اور کابینہ کی پالیسیوں اور مظالم کے خلاف فلسطینیوں کا فطری ردعمل اور اپنے مسلم اور ناقابل انکار حقوق کے دفاع کی سمت حرکت ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ غاصب اور دہشت گرد صہیونی حکومت کا مقابلہ اور اپنی ذات اور سرزمین کا دفاع فلسطینی عوام کا حق ہے جو بین الاقوامی قوانین اور فطری حقوق کے مطابق ان کو حاصل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *