انسٹاگرام پر محبت کا جال، فرضی آئی پی ایس بن کر نوجوان نے دو لڑکیوں سے 12 لاکھ روپے لوٹ لئے

انسٹاگرام پر محبت کا جال، نوجوان نے فرضی آئی پی ایس اور ایم بی بی ایس کہانیاں سنا کر دو لڑکیوں سے 12 لاکھ روپے سے زائد ہتھیا لیے

 

تلنگانہ کے ضلع میدک کے ٹیکمال گاؤں سے تعلق رکھنے والے درگیش نامی نوجوان پر انسٹاگرام کے ذریعے دو نوجوان لڑکیوں کو دھوکہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکیوں کی شکایت پر ٹیکمال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

شکایت کے مطابق درگیش نے انسٹاگرام پر اپنا نام “رتھوک ریڈی” ظاہر کرتے ہوئے ایک لڑکی سے دوستی کی اور خود کو چھتیس گڑھ میں آئی پی ایس ٹریننگ حاصل کرنے والا افسر بتایا۔ اس نے شادی کا وعدہ کرکے مبینہ طور پر اس لڑکی سے 5 لاکھ روپے اور ایک تولہ سونے کی بالیاں حاصل کرلیں۔

 

اسی طرح ملزم نے “ساتوک ریڈی” کے نام سے ایک 17 سالہ لڑکی کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجی اور خود کو ایم بی بی ایس کا طالب علم ظاہر کیا۔ الزام ہے کہ اس نے مختلف مراحل میں اس لڑکی سے 7 لاکھ روپے حاصل کیے۔

 

متاثرین کا کہنا ہے کہ رقم وصول کرنے کے بعد ملزم نے اپنا موبائل فون بند کر دیا۔ دونوں لڑکیوں کی شکایت کے بعد معاملہ منظر عام پر آیا، جس پر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *