[]
نئی دہلی: بی ایس پی رکن دانش علی کے خلاف بی جے پی رکن رمیش بدھوری کے قابل اعتراض ریمارکس کے تنازعہ پر لوک سبھا کی مراعات کمیٹی نے 10 اکتوبر کو میٹنگ طلب کی ہے جس کے دوران برسراقتدار جماعت کے رکن‘ کمیٹی کو زبانی ثبوت دیں گے۔
لوک سبھا کے کئی اپوزیشن ارکان نے اسپیکر اوم برلا کو لکھا تھا کہ بدھوری کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ بی جے پی ارکان نے دانش علی پر وزیراعظم نریندر مودی پر نازیبا تبصرے کرنے کا الزام عائد کیا۔
بی جے پی ارکان ِ پارلیمنٹ بشمول نشی کانت دوبے نے بدھوری کے اہانت آمیز جملوں پر تنقید کی لیکن انہوں نے الزام عائد کیا کہ دانش علی نے بدھوری کو اُکسایا تھا۔