انکار کے باوجود یورپ یوکرین میں جنگ ہار گیا: ہنگری کے وزیر اعظم

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے کہا کہ ہر کوئی اس کے بارے میں سن سکتا ہے، یہ پوشیدہ بات نہیں ہے۔ روس آگے بڑھ رہا ہے اور یوروپی  یونین جنگ ہار چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

user

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے اتوار کے روز کہا کہ یورپی یونین کے اس حقیقت کو جھٹلانے کی کوششوں کے باوجود وہ یوکرین کی جنگ ہار چکی ہے۔وکٹر  اوربن نے ‘ایم ون’ براڈکاسٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “یہ نئی حقیقت ہے، جزوی طور پر کھلی سچائی ہے – ہر کوئی اس کے بارے میں سن سکتا ہے، یہ پوشیدہ بات نہیں ہے۔ روس آگے بڑھ رہا ہے۔ وہ آہستہ آہستہ یہ پیش قدمی کررہا ہے، یہ آگے بڑھ رہا ہے۔ یوروپی یونین یہ جنگ ہار چکی ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ “مختلف مواصلاتی حربوں” کو استعمال کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

دوسری طرف ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجرتو نے کہا ہے کہ ہنگری نے یوکرین کے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے اپنے اختیار میں سب کچھ کیا ہے۔پیٹر سیجرتو نے آر آئی اے نووستی کو بتایا کہ “ہنگری کے باشندوں کے طور پر، ہم گزشتہ مہینوں سے امن مشن پر ہیں۔ ہم نے وہ سب کیا جو ہم کر سکتے تھے، ہم نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ ہم نے روسی صدر اور سرکاری حکام کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “یوکرینی عوام کے ساتھ، ترکی کے ساتھ، ویٹیکن کے ساتھ گفتگو کی، لہذا ہم نے واقعی وہ سب کچھ کیا جو ہمارے اختیار میں تھا، یا اس سے بھی زیادہ اقدام کیا ہے”۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *