ترکی: اڑان بھرنے کے دوران عمارت سے ٹکرا کر ہیلی کاپٹر کے پرخچے اڑے، 4 افراد کی موت

افسر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر جس اسپتال سے اڑان بھر رہا تھا، اسی عمارت سے ٹکرا گیا اور پاس کے ایک کھیت میں جا گرا۔ اس پورے وااقعہ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے ہیلی کاپٹر اڑان بھر رہا ہے اور اچانک حادثہ کا شکار ہو جاتا ہے۔ ویڈیو میں گھنا کہرا بھی نظر آ رہا ہے، جس سے ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کی تصویر صاف نظر نہیں آ رہی ہے۔

ویڈیو میں اسپتال کی عمارت بھی دکھائی دے رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کا اوپری حصہ پوری طرح سے تباہ ہو گیا ہے۔ دیوار پوری طرح سے ٹوٹ گئی ہے۔ وہیں زمین پر ہیلی کاپٹر پڑا دکھائی دے رہا ہے جس کے ٹکڑے ٹکڑے بکھرے نظر آ رہے ہیں۔ اچانک اس حادثہ کے بعد موقع پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *